h1

شہید لالہ منیر،ایک تعارف

اپریل 27, 2009

باون سالہ لالہ منیر کا تعلق پنجگور سے تھاوہ بی این ایم کے سینٹرل کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔وہ کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد بی این ایم میں شامل ہوئے تھے وہ پارٹی کے نائب صدر بھی رہے ۔ا ن کی ایک شادی تھی ۔غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا لالہ منیر ذاتی کاروبار کرتے تھے ۔پنجگور میں ان کے پرچون کی دکان تھی ۔انہوںنے1988میں پنجگور کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھالیکن وہ کچکول علی ایدوکیٹ کے مقابلے میں ہار گئے ۔2002 میں انہوں نے پارلیمانی سیاست سے عملاًکنارہ کشی اختیار کرلی۔جب 2005میں غلام محمد شہیدنے پارلیمانی سیاست کو خیر آباد کہہ کر بی این ایم کے وجود کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تولالہ شہید غلام محمد کے ہمرکاب بنے اور پارٹی کے نائب صدر منتخب ہوئے ۔بلوچ قومی تحریک کے لیے لالہ کئی مرتبہ تربت ، پنجگور اور کراچی سے گرفتار ہوئے ۔انہوںنے اس دوران بلوچ قومی تحریک کی آبیاری کی پاداش میں پنجگور ، تربت او ر کراچی سے گرفتار ہونے کے بعدجیل وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔انہوںنے زمانہ طالب علمی میں سیاست کا آغازبی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیاتھا اور کراچی یونیورسٹی سے ایم اے سوشیالوجی کیا۔۔ آپ(شہیدلالہ منیر ) کوآپ کے دواور ساتھی بی این ایم کے صدر غلام محمداوربی آرپی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے شیر محمد کے ساتھ کچکول علی ایڈوکیٹ کے دفتر میں پاکستانی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اغواءکے بعد تربت سے کوئی 12کلومیٹر دور مرغاپ کے مقام پر لے جاکر شہید کردیا۔